Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن کی ترکیہ، پاکستان کے باہمی روابط کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن کی ترکیہ، پاکستان کے باہمی روابط کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت


ادارہ زبان و ادبیات اردو، پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور جمیل جالبی ریسرچ چئیر، ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی کے صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن نے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ پاکستان ، شعبہ اردو، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اور ادارہ فروغ قومی زبان کے اشتراک سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں ان لائن اظہار خیال کرتے ہوے ترکیہ اور پاکستان کے مابین علمی و ادبی اور ثقافتی روابط پر روشنی ڈالی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے کنٹری ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حلیل طوقار کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔